اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہےکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیزر اور لیزراینڈ آپٹیکس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں سوپر ايگزلیریٹر بنایا جارہا ہے اور نہایت اہمیت کی حامل تحقیقات انجام دی جارہی ہیں۔ ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے لیزر اور اس کے استعمالات کے زیر عنوان منعقدہ کانفرنس کے نام پیغام میں کہا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد ماہر افراد کی صلاحیتوں سے لیزر اینڈ آپٹیکس ریسرچ سنٹر، ایٹمی علوم کے مرکز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیزر میں استفادہ کرنا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ یہ کانفرنس ایران کی ایٹمی صنعت کی پیشرفت کامظہر ہے۔ یہ کانفرنس آج تہران کی لیکچرر ٹریننگ کالج میں شروع ہوئی اور کل رات تک جاری رہے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲